0
Sunday 25 Mar 2012 23:46

بی آئی ایس پی سے 60 لاکھ خاندانوں کی مالی مدد کی جا رہی ہے، فرزانہ راجہ

بی آئی ایس پی سے 60 لاکھ خاندانوں کی مالی مدد کی جا رہی ہے، فرزانہ راجہ
اسلام ٹائمز۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی سے ساٹھ لاکھ خاندانوں کی مالی مدد کی جارہی ہے، ایک سو پچیس ارب روپے اس پروگرام پر خرچ ہو چکے ہیں۔ 153 تحصیلوں میں دو لاکھ بہتتر ہزار خاندانوں میں بے نظیر سمارٹ کارڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ فاٹا اور بلوچستان کے عوام کو مدد فراہم کرنے کیلئے سروے جاری ہے اور حق داروں کی تفصیلات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا بے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اٹھارہ کروڑ لوگوں کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑے غربت سروے پروگرام کے تحت ممکن ہوسکا ہے، اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا گیا اور خواتین کے شناختی کارڈز بھی بنوائے گئے۔
 
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں تحصیل آفسز بنائے گئے ہیں، جہاں پر خواتین اس پروگرام سے متعلق اپنی شکایات درج کروا سکتی ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان میں ریجنل آفس موجود ہیں جہاں پر لوگ اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 148150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش