0
Monday 26 Mar 2012 03:10

ملتان، بوسیدہ عمارتو ں کی تعمیر کیلئے خصوصی گرانٹ دینگے، شہباز شریف

ملتان، بوسیدہ عمارتو ں کی تعمیر کیلئے خصوصی گرانٹ دینگے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مذہبی امور احسان الدین قریشی نے گذشتہ روز اندرون شہر میں مکان کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی نشتر ہسپتال ملتان میں عیادت کی۔ اس موقع پر زخمی افراد نے نشتر ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے حوالے سے شکایات کیں۔ جس کا صوبائی وزیر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس نشتر ہسپتال کو وارڈ نمبر 4 میں طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ تمام زخمی افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں، علاج کے تمام اخراجات پنجاب حکومت ادا کریں گی۔ 

صوبائی وزیر نے اپنی جیب سے مکان کے مالک کو پچاس ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا، بعد ازاں اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے صوبائی وزیر کو لاہور طلب کر لیا، اس موقع پر صوبائی وزیر نے وزیراعلی پنجاب کو اس واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ مالکان کو فوری طور پر تین لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا جائے اور زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ اور ٹی ایم اے کی میٹنگ کر کے اندرون شہر میں بوسیدہ عمارتوں کے حوالے سے سروے کروائیں جس کی رپورٹ کے بعدان مکانات کی تعمیر کیلئے خصوصی گرانٹ فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 148166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش