0
Monday 26 Mar 2012 02:49

پشاور، نصاب میں تبدیلی کیخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ

پشاور، نصاب میں تبدیلی کیخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کرنے کیخلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی شبیر احمد خان کی قیادت میں احتجاجی ریلی المرکز اسلامی سے شروع ہوئی اور رینگ روڈ پل پر پہنچ کر ختم ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر اسلامی مضامین کو نصاب سے حذف کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نویں جماعت کا پرانا نصاب فوری طور پر بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 148167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش