0
Monday 26 Mar 2012 03:05

ملتان، خانہ فرہنگ ایران میں جشن نوروز کے حوالے سے تقریب

ملتان، خانہ فرہنگ ایران میں جشن نوروز کے حوالے سے تقریب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں ہمیشہ محبت نمایاں رہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں اسلامی ممالک ہیں، خانہ فرہنگ ایران ملتان میں جشن نوروز کے سلسلے میں منعقدہ دو روزہ تقریبات کے پہلے دن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ پاک ایران دوستی لازوال ہے، جس کی مثال کہیں نہیں ملتی، جشن نوروز کی تقریب میں ملتان کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا ضمیر الحسن نقوی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ آڑ ے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے چاہے وہ زلزلے کی صورت میں ہو یا سیلاب کی صورت میں۔ اس موقع پر مقررین اور شرکاء نے پاکستانی اور ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خانہ فرہنگ جمہوری ایران ملتان کو دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ جنوبی پنجاب کے زائرین کو لاہور اور اسلام آباد نہ جانا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 148168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش