QR CodeQR Code

پشاور، ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار زخمی

26 Mar 2012 02:59

اسلام ٹائمز: چارسدہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، دھماکہ تھانہ متنی کی حدود میں واقع ارباب ٹاپو چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق تھانہ متنی کے ایڈیشنل ایس ایچ او گوہر خان دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گشت پر تھے کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

دریں اثناء پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ افراد ایک گاڑی میں سوار تھے کہ نامعلوم مسلح افراد جو پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے تھے نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس سے موقع پر گاڑی میں سوار چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 148169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148169/پشاور-ریمورٹ-کنٹرول-بم-دھماکہ-ایک-پولیس-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org