0
Monday 26 Mar 2012 04:00

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا پہلا تنظیمی اجلاس یکم اپریل کو ملتان میں ہوگا، مولانا ثقلین نقوی

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا پہلا تنظیمی اجلاس یکم اپریل کو ملتان میں ہوگا، مولانا ثقلین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا پہلا تنظیمی اجلاس یکم اپریل کو جامعہ شہید مطہری ملتان میں ہوگا، اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی کریں گے، جبکہ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امین شہیدی، مرکزی رہنماء مولانا اعجاز بہشتی، مولانا ابوذر مہدوی کی شرکت متوقع ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی دفتر سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری میڈیا سیل مولانا ثقلین نقوی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، خانیوال، ساہیوال، جھنگ، چنیوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، رحیم یار خان اور لودھراں کے سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 148171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش