0
Monday 26 Mar 2012 03:36

بیرونی مداخلت سے جان چھڑانے کیلئے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار دادوں پر عملدرآمد کیا جائے، اسلام زندہ باد کانفرنس

بیرونی مداخلت سے جان چھڑانے کیلئے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار دادوں پر عملدرآمد کیا جائے، اسلام زندہ باد کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام پشاور میں منعقد ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت سے جان چھڑانے کیلئے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار دادوں پر عملدرآمد کیا جائے، رینگ روڈ موٹر وے چوک پر منعقدہ اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے قراردادیں پیش کیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی یہ اسلام زندہ باد کانفرنس نیٹو کو سپلائی بحال کرنے کی خبروں اور اس حوالے سے وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت نیٹو سپلائی بحال کرنے کے حوالے سے سوچنا بھی چھوڑ دے، اور ہم ایسا کوئی اقدام قبول نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع متنبہ کرتا ہے کہ اگر حکومت نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو اسے شدید درعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع ایک اور قرارداد میں ملک میں امریکی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، اور قرار دیتا ہے کہ پرویز مشرف دور کی پالیسیوں کا تسلسل برقرار ہے، اور ملک میں بیرونی مداخلت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ قرار داد میں مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بیرونی مداخلت سے جان چھڑانے کیلئے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار دادوں پر عملدرآمد کیا جائے اور انہی قرار دادوں کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے۔ جے یو آئی کے تمام رہنمائوں نے پیش کی گئی قرار دادوں کی مکمل تائید کی۔

خبر کا کوڈ : 148175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش