0
Monday 26 Mar 2012 03:45

صدر کیخلاف شہباز شریف کی باتیں آئین سے بغاوت ہے، لطیف کھوسہ

صدر کیخلاف شہباز شریف کی باتیں آئین سے بغاوت ہے، لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت کے خلاف بات کرنا آئین کے مطابق بغاوت ہے، شہباز شریف کی پہلے انگلیاں، پھر ہاتھ اور اب دماغ گھومتا ہے۔ یہ بات گورنر پنجاب نے سرکٹ ہاوس ملتان میں پارٹی کارکنان سے بات چیت کے دوران کہی، ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں کہ کہیں ان کے دماغ کی شریان نہ پھٹ جائے، گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں صدر کو پھانسی پر لٹکانے کی باتیں وفاق کو توڑنے کے مترادف ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا رویہ امیر المومنین کا ہے جو 9 ماہ اسمبلی میں نہیں جاتے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور جعلی ادویات سے لوگ مر رہے ہیں، شہباز شریف عوام کو جواب دینے اسمبلی میں نہیں گئے، گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک لوٹا بڑی مونچھیں رکھ کر بیان دیتا ہے پنجاب میں کیا کوئی اور وزیر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 148176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش