QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

10 Nov 2009 15:57

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں نے اسرائیل سے ایک بار پھر غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینی شہری موسم سرما کے دوران۰۰۰۰۰


اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں نے اسرائیل سے ایک بار پھر غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینی شہری موسم سرما کے دوران بنیادی ضروریات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہیومنٹیرین کوآرڈینیٹر میکس ویل گیلارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غربت اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے باعث کمسن بچوں کو خاص طور سے موسم سرما میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شدید سرد موسم میں کمسن بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مکینوں کو بڑی مقدار میں تعیمراتی سامان سڑکوں کی مرمت اور دیگر سہولتوں کی ضرورت ہے کیونکہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجہ میں ہزاروں فلسطینی باشندوں کے مکانات تباہ ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کو ایندھن کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کی طرف سے غزہ پر کنٹرول کے بعد اسرائیل نے 2 سال سے 14 لاکھ کی آبادی والے اس علاقہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 14830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14830/اقوام-متحدہ-کا-اسرائیل-سے-غزہ-کی-ناکہ-بندی-ختم-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org