0
Monday 26 Mar 2012 21:31

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، نوجوان شہید

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، نوجوان شہید

اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں آج سہ پہر 3 بجے کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سبزل روڈ نزد پود کلی چوک  پر دکان میں بیٹھے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جسکے نتیجے میں نوجوان اعجاز حسین ولد غلام حسین شہید اور علی اصغر ولد محمد یوسف شدید زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے علی اصغرکو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شہید ہونے والے اعجاز ولد غلام حسین کی نعش ہزارہ ٹاون کی امام بارگاہ ولی عصر منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 148307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش