QR CodeQR Code

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ہماری معاشی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، فردوس عاشق اعوان

26 Mar 2012 19:15

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں جشن نوروز کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں، پارٹی ورکرز کو ورغلا کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر زرداری کا پٹے ہوئے بولر کچھ نہیں کر سکیں گے، سیاست ایک ٹیسٹ میچ ہے، وہ جیتتا ہے جو لمبی اننگ کھیلے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاست ٹی ٹوئنٹی نہیں، ٹیسٹ میچ ہے، ہارے ہوئے کھلاڑی کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے، تحریک انصاف میں کوچ کے ساتھ ساتھ میچ فکسر بھی شامل ہو گئے ہیں۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ذہنی مرض بڑھتا جا رہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ پورے صوبے کو اسکی بھینٹ نہ چڑھا ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں، پارٹی ورکرز کو ورغلا کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر سمجھوتا نہں کیا جائے گا، یہ منصوبہ ہماری معاشی شہ رگ کی حییثیت رکھتا ہے جسے ہر صورت مکمل کیا گیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت انرجی کرائسز سے گزر رہا ہے، جو بھی اس مشکل میں پاکستان کا ساتھ دے گا وہ ہمارا دوست ہے، اور جو مخالفت کرے وہ کبھی بھی دوست نہیں ہوسکتا۔





خبر کا کوڈ: 148329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148329/ایران-پاکستان-گیس-پائپ-لائن-منصوبہ-ہماری-معاشی-شہ-رگ-کی-حیثیت-رکھتا-ہے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org