0
Monday 26 Mar 2012 22:26

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوگا، امریکہ ٹانگ اڑانے سے باز رہے، رشید لدھیانوی

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوگا، امریکہ ٹانگ اڑانے سے باز رہے، رشید لدھیانوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن قومی مفاد کا منصوبہ ہے، امریکہ اس میں ٹانگ اڑانے سے باز رہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا رشید لدھیانوی نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ مسلمانوں کے مفادات کی مخالفت کی ہے۔ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، اسے عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ہماری خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی، پوری قوم پاک ایران گیس پائپ لائن پر متفق ہے۔ منصوبہ ضرور مکمل ہوگا اور امریکہ کو مایوسی ہو گی۔
 
جے یو آئی پنجاب کے سربراہ نے نیٹو سپلائی کی بحالی کی صورت میں تونسہ شریف اور کوٹ سبزل پر نیٹو سپلائی لے جانے والے ٹرکوں کو روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع نہیں۔ یہ امریکی غلامی کی طرف ایک اور قدم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکو مت نے نیٹو سپلائی کی بحالی پر پارلیمنٹ سے اکثریت کے بل بوتے پر قرار داد منظور کروانے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے اور اس حوالے سے متحدہ اپوزیشن لائحہ عمل ترتیب دے چکی ہے۔ 

رشید لدھیانوی نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ حکومت پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کروائے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی مہم کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابی مہم کا حصہ ہے، جس سے صرف من پسند افراد ہی کو مستفید کیا جا رہا ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی سربراہ نے کہا کہ دفاع پاکستان کانفرنس خفیہ ایجنسیوں کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، جبکہ جے یو آئی ایک جماعت ہے جس میں تمام سرگرمیاں مشاورت سے طے کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یہودیوں کا داماد ہے اور انہیں کے ایجنڈے پر پاکستان میں ناچ گانے کی سیاست کو متعارف کروا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی وزیر اعظم اور صدر کے لئے مسلمان ہونے کی شرط کو ختم کروانا چاہتی تھیں ہم نے مزاحمت کی اور حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی۔ رشید لدھیانوی نے 15۔ اپریل کو سرگودھا میں اسلا م زندہ باد کانفرنس منعقد کروانے کا اعلان کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 148357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش