0
Tuesday 27 Mar 2012 00:19

لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار ن لیگ ہے، راجہ ریاض

لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار ن لیگ ہے، راجہ ریاض
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کی سازش کا الزام مسلم لیگ ن پر عائد کردیا، راجہ ریاض نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے لیکن بجلی کی کمی پر مسلم لیگ ن کی قیادت سیاست چمکا رہی ہے۔ راجہ ریاض نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں ایک منصوبہ بندی کے تحت مسلم لیگی رہنماوں کی طرف سے مظاہروں کا اہتمام کرکے توڑ پھوڑ کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہر بات میں صوبائیت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پنجاب میں مظاہروں کے دوران جتنی بھی املاک کو نقصان پہنچا ہے ان کے مقدمات شہباز شریف کے خلاف درج کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 148360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش