0
Tuesday 27 Mar 2012 03:03

اسلام زندہ باد کانفرنس صوبہ کی سیاست میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے گی، جے یو آئی

اسلام زندہ باد کانفرنس صوبہ کی سیاست میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے گی، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر شیخ امان اللہ، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم، سنیئر نائب امیر مولانا عطاء الرحمان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے اسلام زندہ باد کانفرنس کی کامیابی پر صوبہ بھر کے کارکنوں، ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کے عہدیداروں، انصار الاسلام کے رضاکاروں، اراکین مجلس عاملہ، شوریٰ اور تمام احباب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کانفرنس کی کامیابی کو خالصتا کارکنوں کے اخلاص اور اکابرین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتی احباب نے دن رات محنت کرکے کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنایا، جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا امان اللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کانفرنس صوبہ کی سیاست میں مثبت تبدیلی کا زریعہ بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 148412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش