0
Tuesday 27 Mar 2012 23:32

سلالہ حملہ، امریکہ کی معافی کافی نہیں ہو گی، حنا ربانی

سلالہ حملہ، امریکہ کی معافی کافی نہیں ہو گی، حنا ربانی
اسلام ٹائمز۔  وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ حملے پر امریکہ کی جانب سے معافی کافی نہیں ہوگی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ دس سال سے اتحادی تھے، کیا ہمیں اتحادی ہونے کی عزت ملی؟ حنا ربانی کھر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے انسانی جانوں کی بے پناہ قربانیاں دیں اور اتحادی ہونے کے ناطے بہت معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ تعلقات کو فلسفیانہ اصول کے بجائے حقیقی اور عملی طور پر دیکھنا چاہئے۔ اس موقع پر حنا ربانی کھر نے طالبان رہنماء ملا عمر کے پاکستان سے رابطے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 148508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش