0
Wednesday 28 Mar 2012 00:34

ملتان، شاہ رکن عالم کے 698ویں سالانہ عرس کی تقریبات جمعرات سے شروع ہونگی

ملتان، شاہ رکن عالم کے 698ویں سالانہ عرس کی تقریبات جمعرات سے شروع ہونگی
اسلام ٹائمز۔ برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا شاہ رکن عالم کے 698 ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات جمعرات سے ملتان میں شروع ہوں گی، تین روزہ تقریبات کا آغاز تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی مزار کو غسل دے کر کریں گے، عرس کی تقریبات 31 مارچ تک جاری رہیں گی۔

ترجمان ڈاکٹر صدیق خان قادری کے مطابق 29 مارچ کو مخدوم شاہ محمود قریشی مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیں گے اور بعدازاں شاہ رکن عالم قومی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء، دانشور، خطباء اور مشائخ شریک ہورہے ہیں۔ ملک بھر کے مریدین اور زائرین بھی عرس مبارک میں شرکت کریں گے۔ضلع بھکر سے مریدین و زائرین کا ایک بڑا قافلہ روانہ ہوگا، اس کے علاوہ اندرون سندھ سے ہزاروں کی تعداد میں مریدین عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 148573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش