QR CodeQR Code

کالعدم جماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی شخصی ضمانت پر رہا

28 Mar 2012 01:34

اسلام ٹائمز: اسلام آباد پولیس کے تمام تھانوں سمیت اسپیشل کمانڈوز کی بڑی تعداد نے احمد لدھیانوی کو دوبارہ آی جی پی روڈ پر گھیرے میں لے لیا لیکن اس دوران کالعدم جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسے رہا کرانے پہنچ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کے رہنماء مولانا احمد لدھیانوی پابندی کے باوجود اسلام آباد میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف جماعت اسلامی کے جلسے میں شریک ہوئے تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے اُنھیں جلسے سے خطاب کرنے سے نہیں روکا گیا۔ جلسے کے اختتام پر مولانا احمد لدھیانوی جوں ہی واپس جا رہے تھے کہ وفاقی پولیس کی بھاری نفری نے اُنھیں روکنے کوشش کی لیکن وہ پولیس کے گھیرے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، اسلام آباد پولیس کے تمام تھانوں سمیت اسپیشل کمانڈوز کی بڑی تعداد نے احمد لدھیانوی کو دوبارہ آئی جی پی روڈ پر گھیرے میں لے لیا لیکن اس دوران کالعدم جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد انھین رہا کروانے پہنچ گئی۔

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی، جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے فرزند عبداللہ گل بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مذید مذاکرات کیلئے احمد لدھیانوی کو تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا جہاں پولیس اور دفاع پاکستان کونسل سمیت دیگر رہنماؤں کے درمیان چار گھنٹے کے طویل مذاکرات ہوئے جس کے بعد احمد لودھیانوی کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 148604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148604/کالعدم-جماعت-کے-سربراہ-احمد-لدھیانوی-شخصی-ضمانت-پر-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org