0
Wednesday 11 Nov 2009 11:48

حزب اللہ اسرائیل کے بڑے شہروں کو راکٹوں سے نشانہ بنانیکی صلاحیت رکھتی ہے،اسرائیلی آرمی چیف

حزب اللہ اسرائیل کے بڑے شہروں کو راکٹوں سے نشانہ بنانیکی صلاحیت رکھتی ہے،اسرائیلی آرمی چیف
مقبوضہ بیت:اسرائیلی آرمی چیف جنرل گبس ایشکنزئی نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس ایسے راکٹ موجود ہیں جن سے وہ اسرائیل کے بڑے شہرو ں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے پارلیمنٹ کی امور خارجہ اور دفاعی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے بتایا کہ حزب اللہ کے پاس ایسے راکٹ موجود ہیں جن کی رینج 300 کلو میٹر سے بھی زائد ہے۔تل ابیب اور یروشلم اور دیمونہ میں ایٹمی ری ایکٹر انکی رینج میں ہیں۔یاد رہے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جولائی اگست 2006 میں جنگ ہوئی تھی جو 34 روز جاری رہی۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ لبنان کے بارڈر پر پر سکون ماحول کے باعث حزب اللہ اور حماس اسلحہ حاصل کر رہی ہے۔
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی فلسطین میں اسرائیلی بستیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ واشنگٹن وائٹ ہاﺅس کے پریس سیکرٹری رابرٹ گبس نے کہا ہے کہ امریکا اب بھی فلسطین میں یہودی آبادی کا خاتمہ چاہتا ہے،اس بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،انھوں نے کہا کہ میڈیا کی غیر متوازن کوریج کے باعث یہ مسئلہ پیش آیا ہے۔رابرٹ گبس نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر ایران کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر جواب دے ورنہ اسے نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بارے میں روس کے صدر ڈیمٹر میڈوی ڈیف نے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 14864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش