0
Wednesday 11 Nov 2009 12:18

امریکا اختیارات عالمی اداروں کو منتقل کرے: جرمن چانسلر

امریکا اختیارات عالمی اداروں کو منتقل کرے: جرمن چانسلر
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے اہم اتحادی ملک جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے واحد سپرپاور امریکہ کے ساتھ ایک قطبی دنیا کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امریکہ ایک نیا ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کیلئے اپنے کچھ اختیارات بین الاقوامی اداروں کو منتقل کرے۔ دیوار برلن کے خاتمہ کی تقریبات سے خطاب میں بین الاقوامی امور میں امریکی کردار کو خلاف معمول سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انگیلا مرکل نے کہا کہ یورپی ممالک نے اس اصول پر عمل کرتے ہوئے اپنی بہت سی پاورز یورپی یونین اور نیٹو کو منتقل کر دی تھیں لیکن امریکی اپنی کچھ پاورز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) یا کسی دوسرے بین الاقوامی ادارے کو منتقل کرنا انتہائی مشکل تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر جرمنی نے اکثریت کی بنیاد پر بعض ایسی آراء کو بھی قبول کیا جن سے وہ متفق نہیں تھا لیکن اکثریت کی رائے کو تسلیم کرنے کا جمہوری اصول ابھی تک امریکی نفسیات میں جڑ نہیں پکڑ سکا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں کثیر قطبی (ملٹی پولر) دنیا کے تصور پر عملدرآمد کی ضرورت ہے اور یورپ اس کا عادی بھی ہے اور دنیا کو صرف اس طرح پرامن بنایا جا سکتا ہے کہ کثیر القومی تعاون اور ایک وسیع تر ورلڈ آرڈر کو فروغ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 14866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش