0
Wednesday 28 Mar 2012 10:33

امریکی باہمی اعتماد اور مفاد پر تعلقات کےلئے آمادہ دکھائی دیتے ہیں، ماہرین امور خارجہ

امریکی باہمی اعتماد اور مفاد پر تعلقات کےلئے آمادہ دکھائی دیتے ہیں، ماہرین امور خارجہ
اسلام ٹائمز۔ خارجہ امور کے ماہرین اور سابق سفارت کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ اب تعلقات برابری کی سطح پر اور شفاف ہونے چاہئیں۔ امریکی بھی اب باہمی اعتماد اور مفاد پر تعلقات قائم کرنے کے لئے آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر اقبال احمد خان نے کہا کہ ہم نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے کہ تعلقات کے ساتھ عوامی اداروں کو منسلک کرنا بہت ضروری ہے تاہم ایک بات ہمیں مدنظر رکھنی چاہئے کہ خارجہ پالیسی ایگزیکٹو بناتے ہیں۔ پارلیمنٹ کی سفارشات کو ایگزیکٹو ہی فائن ٹیون کر کے بیلنس پیدا کریں گے کیونکہ پاکستان کی بھی امریکہ سے اچھے تعلقات کی خواہش ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر امریکہ دبائو نہیں ڈالے گا۔ پاکستان کا موقف جائز ہے، امریکہ ضرور مانے گا۔ خارجہ امور کے ماہر پروفیسر مبشر ترمذی نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر رابطوں اور پارلیمنٹ کے اندر سفارشات کی تیاری سے امریکہ پر واضح ہو گیا ہے کہ وہ اب پاکستان پر ناجائز دبائو نہیں ڈال سکے گا۔ اب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات چینلائز ہوں گے اور بداعتمادی میں کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مثبت تبدیلی کے اثرات خطے پر بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ سے سول نیوکلیئر معاہدہ کرنے کی بجائے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے لئے زیادہ زور دینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 148675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش