QR CodeQR Code

حکومت میں غلط کو غلط کہنے کا دم خم نہیں، چیف جسٹس

30 Mar 2012 00:00

اسلام ٹائمز: جسٹس افتخار چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالات خراب ہو رہے ہیں، لاقانونیت بڑھ رہی ہے، اور ایسا لگتا ہے ہم پتھروں کے دور میں رہ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں حالات خراب ہو رہے ہیں، لاقانونیت بڑھ رہی ہے، اور ایسا لگتا ہے ہم پتھروں کے دور میں رہ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں عورتوں کے حقوق کی خلاف ورزی اور غلط رسومات کے بارے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچیوں کو سنگ چٹی کیا جاتا ہے، اس میں وزراء بھی ملوث ہوتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کمزور وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں جو حالات پر قابو نہیں پا سکتیں۔
 
چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت میں دم خم نہیں کہ غلط کو غلط کہہ سکے۔ سپریم کورٹ نے ملک میں غیر قانونی جرگوں اور ان کے فیصلوں کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی جرگوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کاروائی کریں۔ بعدازاں کیس کی سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 148705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148705/حکومت-میں-غلط-کو-کہنے-کا-دم-خم-نہیں-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org