0
Wednesday 11 Nov 2009 13:12

سعودی فوج کے اسلحے پر الحوثی گروپ کا قبضہ

سعودی فوج کے اسلحے پر الحوثی گروپ کا قبضہ
سعودی عرب کی فوج نے یمن کے شہری علاقوں پر اپنے حملوں کو جاری رکھتے ہوئے صعدہ اور اسکے اطراف میں بمباری کی۔ دوسری طرف الحوثی گروپ کے جنگجووں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی فوج مسلسل 6 دنوں سے یمن کے بارڈر والے شہری علاقوں پر گولہ باری کر رہی ہے جسکی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔ لیکن علی عبداللہ صالح کی حکومت نے اس قتل و غارت کے خلاف خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ الحوثی گروپ کے جنگجووں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے فرانس کی ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گذشتہ چند دنوں میں سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے شہر صعدہ پر شدید بمباری کی جس میں فاسفورس والے بمبوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ اس ترجمان کے مطابق الحوثی گروپ کے جنگجو سعودی فوج کے اسلحے اور فوجی سازوسامان کے کچھ ذخائر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 

                                    ویڈیو کیلئے اوپر بنی علامت پر کلک کریں
خبر کا کوڈ : 14875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش