QR CodeQR Code

ملتان، شریعت کورٹ کے جج کے گھر پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

29 Mar 2012 00:51

اسلام ٹائمز: ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں شریعت کورٹ کے جج کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں شریعت کورٹ کے جج کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں شریعت کورٹ کے جج کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کو تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔ آخری اطلاعات تک ملزم گرفتار نہیں ہوئے جبکہ دوسری طرف تھانہ ممتازآباد میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 148824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148824/ملتان-شریعت-کورٹ-کے-جج-گھر-پر-فائرنگ-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org