0
Wednesday 11 Nov 2009 14:11

امریکی پالیسی میں عملی تبدیلی کے منتظر ہیں،ایران

امریکی پالیسی میں عملی تبدیلی کے منتظر ہیں،ایران
تہران:ایران نے کہا ہے کہ وہ تاحال امریکی پالیسی میں تبدیلی کا منتظر ہے۔وزیر خارجہ منوچہر متقی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ابھی بھی شش و پنج کا شکار ہے کیونکہ موجودہ انتظامیہ نے ابھی تک سابق امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی جانب سے عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔
ایران کے خلاف تمام آپشنز کے استعمال کیلئے تیار ہیں،اسرائیل
مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران کو اس کے جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے تمام تر آپشنز کے استعمال کیلئے تیار ہیں۔اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ گابی اشکنزئی نے پارلیمنٹ کی خارجی و دفاعی امور کمیٹی کو بتایا کہ ایران کو اس کے جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے ہم تمام آپشنز کے استعمال کیلئے تیار ہیں اور اب اس کا فیصلہ عالمی رہنماؤں نے کرنا ہے کہ کون سا آپشن سب سے پہلے استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران یہ سمجھ جائے کہ اسے اپنے موجودہ رویے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ اپنی موجودہ سمت میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے۔




خبر کا کوڈ : 14888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش