QR CodeQR Code

امریکی شہریوں نے اوباما کی پیٹرول پالیسی کو مسترد کر دیا

29 Mar 2012 11:09

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز کیے گئے آئی پی ایس او ایس آن لائن سروے میں امریکی عوام کی اکثریت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی بے چینی کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ میں گذشتہ ماہ ایندھن کی قیمتوں میں 0.30 ڈالر سے 3.90 ڈالر فی گیلن اضافہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی دو تہائی سے زیادہ عوام نے پٹرول قیمتوں کے بارے میں صدر اوباما کی پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ میں کیے گئے آئی پی ایس او ایس آن لائن سروے میں امریکی عوام کی اکثریت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی بے چینی کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں ۶۸ فیصد عوام نے صدر اوباما کی طرف سے پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے طریقہ کار پر مایوسی ظاہر کی ہے امریکہ میں گذشتہ ماہ ایندھن کی قیمتوں میں 0.30 ڈالر سے 3.90 ڈالر فی گیلن اضافہ کیا گیا۔ جس پر سیاسی سطح پر بھی زبردست بے چینی ظاہر کی گئی۔ سروے پول میں ری پبلکن، ڈیمو کریٹس اور آزاد ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے گیس پٹرول قیمتوں میں اضافے کی پالیسی پر مایوسی ظاہر کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 148903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148903/امریکی-شہریوں-نے-اوباما-کی-پیٹرول-پالیسی-کو-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org