0
Thursday 29 Mar 2012 19:13

ملتان، جج کے گھر پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا دوسرا پولیس اہلکار بھی جاں بحق

ملتان، جج کے گھر پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا دوسرا پولیس اہلکار بھی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں شریعت کورٹ کے جج کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا دوسرا پولیس اہلکار نوید بھی جاں بحق ہو گیا، دونوں شہید سپاہیوں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں پولیس افسران سمیت اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری طرف پولیس تھانہ ممتاز آباد نے جج کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق شہید ہونیوالے دونوں اہلکاروں کے ورثا کو 30 لاکھ روپے اور پولیس میں نوکری بھی دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 148999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش