0
Thursday 29 Mar 2012 19:58

بلوچستان میں قتل و غارت پر حکومتی خاموشی ملک کو تباہی کے دہانے کی طرف لیکر جا رہی ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

بلوچستان میں قتل و غارت پر حکومتی خاموشی ملک کو تباہی کے دہانے کی طرف لیکر جا رہی ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان سید حسن ظفر نقوی نے کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی سنگین واردات کے دوران 6 افراد کی مظلومانہ شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت جعفریہ لاشوں پر لاشیں اٹھانے کے باوجود ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے، اگر ہمارے جوانوں نے ہتھیار اٹھا لیے تو پھر سب کچھ جل کر راکھ ہو جائے گا، مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں بے گناہ مسلمانوں کو خون میں نہلایا جا رہا ہے لیکن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموش اخیار کر رکھی ہے۔

علامہ حسن ظفرنقوی کا کہنا تھا ستم ظریفی یہ ہے کہ ہماری آزاد عدالتوں کو ایک تھپڑ تو نظر آ جاتا ہے لیکن سینکڑوں بے گناہ انسانوں کا خون نظر نہیں آتا، بالخصوص شیعیان حیدر کرار ع کے قتل عام پر خاموشی اختیار کر لیتی ہیں، افسوس کا مقام تو ہے کہ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، اس صورت حال میں ہمیں خدشہ ہے کہ مسلسل نظر انداز ہونے کے باعث احساس محرومی کا شکار ہو کر ہماری ملت کے جوان انتقامی راستہ اختیار کر سکتے ہیں، خدانخواستہ ایسا ہوا تو بھر ملک میں سقوط ڈھاکہ جیسی صورت حال پیدا ہو جائے گی اور ملکی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 149028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش