0
Friday 30 Mar 2012 00:20

جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام جلسہ انقلاب کی تیاریاں مکمل، میدان کل سجے گا

جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام جلسہ انقلاب کی تیاریاں مکمل، میدان کل سجے گا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام کل30 مارچ کو 2 بجے اسپورٹس گرائونڈ میں ہونیوالے جلسہ انقلاب کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جلسہ انقلاب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن، مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مرکزی نائب امیر سراج الحق اور صوبائی امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر و دیگر قائدین خطاب کرینگے۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کیلئے کر سیوں اور دریوں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ خواتین اور بچوں کیلئے گرائونڈ میں علیحدہ انتظام کیا گیا، جلسہ گاہ کو جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے پرچموں اور بینروں سے سجایا گیا ہے۔
 
مختلف جگہوں پر پانی کی ٹینکیاں رکھی گئی ہیں، کسی ایمرجنسی کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی ایمبولینس اور ابتدائی طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے، اسٹیج کے قریب پریس گیلری بنائی گئی ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کیلئے ایک کنٹینر اسٹیج کے قریب لگایا گیا ہے، خواتین کیلئے ایک بڑی سکرین لگائی گئی ہے۔ 2 سو سے زائد کارکنان جماعت نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال لئے ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، شرکاء کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا، مختلف جگہوں پر خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں، ٹرانسپورٹ کی پارکنگ کیلئے سرور روڈ، ترین روڈ، کچہری روڈ اور آرٹس کونسل کے قریب انتظام کیا گیا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا جائے گا، پروفیسر فتخار چودھری، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، ڈاکٹر حفیظ انور، میاں آصف اخوانی، صفدر اقبال، ڈاکٹر خالد رشید، چودھری ظفر اقبال، فیاض الحسن بھٹہ، مولانا عبدالرزاق، حافظ محمد اسلم و دیگر رہنمائوں کی قیادت میں مختلف علاقوں سے ریلیوں کی صورت میں شرکاء جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 149054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش