0
Friday 30 Mar 2012 00:33

کراچی میں سب چور ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں، نواز شریف

کراچی میں سب چور ایک جگہ جمع  ہو گئے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں سب چور ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں اور صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ اتحادی بھی حالات کی خرابی کے ذمے دار ہیں، کراچی ان دنوں سلگتا ہوا موضوع بنا ہوا ہے اور گذشتہ دو دن کے ہنگاموں میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے، وہاں بے گناہوں کو قتل کیا جارہا ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود قتل کے ذمے داروں کو گرفتار نہیں کیا جا رہا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ تمام چور ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہوچکی ہیں، انہوں نے کہا ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے کسی کو وزیراعظم بننے یا بنانے کی بجائے ملک کو بچانے کی فکر کرنی چاہیے۔ ن لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ حکومت صدر کو تحفظ دینے میں توانائیاں صرف کر رہی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سوئس عدالتوں کو خط نہیں لکھا جا رہا، میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چلانے کے لئے جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 149057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش