QR CodeQR Code

کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ، 2 شہید

30 Mar 2012 02:44

اسلام ٹائمز:‌ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے واقعہ کیخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد کی شہادت پر احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین پر سیکورٹی اہکاروں کی فائرنگ سے 2 افراد شہید ہو گئے، کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعی کی اطلاع ملتے ہی مظاہرین نے بروری روڈ کو عام ٹریفک کیلئے مکمل بند کرکے احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں کے فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے متعدد اہل تشیع کو بھی گرفتار کرلیا، جسکی وجہ سے دوسری جانب شہیدوں کی میتوں کو رات گئے تک امام بارگارہ ولی عصر میں رکھا گیا ہے تاکہ صبح انہی میتوں کے ہمراہ اسیروں کی رہائی تک پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔

دریں اثناء اس افسوسناک واقعہ کے بعد مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 149064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149064/کوئٹہ-میں-پرامن-مظاہرین-پر-سیکورٹی-اہلکاروں-کی-فائرنگ-2-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org