QR CodeQR Code

کوئٹہ، سانحہ اسپنی روڈ کے شہُداء کی تدفین

30 Mar 2012 19:18

اسلام ٹائمز: شہداء کی نماز جنازہ علامہ جمعہ اسدی کی اقتداء میں ادا کی گئی، ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہداء کو ہزارہ ٹاؤن (ہزارہ قبرستان) میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی، اس موقع انتظامیہ اور دہشتگردوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی ہوئی۔ نماز جنازہ میں ہزارہ قومی جرگہ کے صدر حاجی قیوم علی چنگیزی و بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد اشرف زیدی سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
 
ہزارہ قبرستان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد اشرف زیدی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا جب تک پولیس کی حراست سے باقی 3 اسیر بھی رہا نہیں کردئیے جاتے بائے پاس روڈ کو بند رکھا جائے گا۔

تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ شہداء کے عزیز و اقارب غم سے نڈھال تھے۔ نماز جنازہ علامہ جمعہ اسدی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جنازے میں شریک مومنین نے حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری اور ان کو قرار واقعی سزاء دینے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 149163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149163/کوئٹہ-سانحہ-اسپنی-روڈ-کے-شہ-داء-کی-تدفین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org