0
Friday 30 Mar 2012 19:13

توانائی بحران کے خلاف پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور

توانائی بحران کے خلاف پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔توانائی بحران کے خلاف پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبوں میں گیس و بجلی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔ حکومت پنجاب کے نمائندوں اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان توانائی بحران پر متفقہ قرارداد منظور کرانے کے لیے بات چیت ہوئی جس میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے نو نکات کا جائزہ لیا گیا۔ 

مزاکرات میں اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ قرارداد سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ وفاق کی جانب سے پنجاب سے کسی قسم کی زیادتی کی جا رہی ہے۔ لہذا قرارداد کے ابتدائی حصے سے ایسے فقرے حذف کیے جائیں۔ اپوزیشن نے قابل اعتراض حصے حذف کرنے کی شرط رکھ دی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبوں میں گیس و بجلی کی تقسیم منصفانہ کی جائے اور ایک ماہ میں سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ 

قراداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ایران کے ساتھ گیس ترسیل کے معاہدے اور ایل این جی درٓامد کے منصوبوں پر فوری عمل کرایا جائے اور گیس کو صرف صنعت اور بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 149179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش