0
Saturday 31 Mar 2012 02:16

تعلیم دشمنوں کی ایک اور کارروائی، چارسدہ میں سکول دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

تعلیم دشمنوں کی ایک اور کارروائی، چارسدہ میں سکول دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں تعلیم دشمنوں نے دھماکہ خیز مواد سے پرائمری سکول تباہ کردیا، تاہم کوئی جانی نقصان میں ہوا۔ چارسدہ کے علاقے ابراہیم زئی میں شدت پسندوں نے رات گئے پرائمری سکول نمبر 2 کو نشانہ بنایا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ سکول کے 2 کمرے اور برآمدہ تباہ ہوگیا۔ شدت پسند تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 149241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش