QR CodeQR Code

کوئٹہ میں سانحہ اسپنی روڈ کیخلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

31 Mar 2012 17:31

اسلام ٹائمز: شہر کے تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں، دکانیں اور ہوٹل بند رہے۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں‌ اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپنی روڈ پر پیش آنے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کیخلاف کوئٹہ شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی، اس موقع پر شہر کے تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں۔ اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق ہونے کے بعد پشتونخوامیپ اور ایچ ڈی پی کی جانب سے کوئٹہ شہر میں شٹرڈاون ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ جمعہ کے روز کوئٹہ شہر کے تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں، ہوٹل، دکانیں بند رہیں اور ٹریفک معمول سے کم رہا۔ 

ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ علمدارروڈ، مری آباد، نچاری اور ہزارہ ٹاون میں سوگ کی فضاء تھی، ہڑتال کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 149299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149299/کوئٹہ-میں-سانحہ-اسپنی-روڈ-کیخلاف-مکمل-شٹر-ڈاون-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org