QR CodeQR Code

اوباما نے گیلانی پر واضح کر دیا، امریکہ دشمن کی موجودگی میں پاکستان میں ابیٹ آباد جیسی کارروئیاں جاری رکھے گا

31 Mar 2012 18:29

اسلام ٹائمز:امریکا نے القاعدہ کے نمبر ون یا ٹو کی پاکستان میں موجودگی پر ایبٹ آباد جیسی کارروائی کرنے کا پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک پاکستان کی سرزمین پر امریکا کے دشمن موجود ہیں ڈرون حملے بند نہیں ہوسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ اہم ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو سیاسی اور عسکری قیادت کے اجلاس میں، اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے پارلیمانی قرارداد کی منظور پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا تو وزیر اعظم نے کھل کر بات کی۔ انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما اور دیگر امریکی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بتایا کہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ وہ القاعدہ کے نمبر ون یا ٹو کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد ملنے پر ایبٹ آباد جیسی کارروائی کر سکتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا نے ڈرون حملے نہ کرنے کا بھی یقین نہیں دلایا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا اور پاکستان کے مشترکہ دشمن پاکستان کی سرزمین پر موجود ہین ڈرون حملے بند نہیں ہو سکتے۔ شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا افغانستان چھوڑنے سے قبل القاعدہ اور طالبان پر بڑے حملے کر سکتا ہے۔ سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات چھ گھنٹے تک جاری رہا تھا جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ایئر چیف کے علاوہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار اور مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 149366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149366/اوباما-نے-گیلانی-پر-واضح-کر-دیا-امریکہ-دشمن-کی-موجودگی-میں-پاکستان-ابیٹ-آباد-جیسی-کارروئیاں-جاری-رکھے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org