QR CodeQR Code

مشرف کی اے ٹیم کے لئے مسلم لیگ نواز کے دروازے کھل گئے

1 Apr 2012 00:59

اسلام ٹائمز: نواز شریف جو مشرف اور ان کے ساتھیوں کو برا بھلا کہتے نہیں تھکتے تھے، اب مشرف کی ساتھی ماروی میمن کے بعد امیر مقام کا استقبال کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا اس قول کی بنیاد پر سیاسی قائدین اور کارکن اپنے غلط کاموں کو صحیح اور صحیح اقدامات کو غلط گردانتے ہیں، یوں تو قومی سیاست میں ہارس ٹریڈنگ قیام پاکستان ہی سے شروع ہوئی ہے، مگر ضیاء مارشل لاء کے دور میں ہارس ٹریڈنگ یا سیاسی وفاداریوں کی خرید و فروخت کی لعنت کو خوب پذیرائی ملی، جس کی ایک پیداورا نواز شریف  کی مسلم لیگ کی شکل میں پاکستانی قوم کو تحفے میں ملی۔ اندرونی طور پر سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے سرکاری مسلم لیگ کی نشوونما میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ 

جنرل ضیاء الحق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے برسر اقتدار آنے کے بعد مسلم لیگ کو مزید تقسیم در تقسیم کرنے کا سلسلہ جار ی رکھا اور راتوں رات (ق) لیگ کی بنیاد رکھ دی گئی۔ واقعی پاکستانی سیاست منافقت کا دوسرا نام ہے، نواز شریف جو مشرف اور اس کے ساتھیوں کو برا بھلا کہتے نہیں تھکتے تھے، اب مشرف کی ساتھی ماروی میمن کے بعد امیر مقام کا استقبال کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 149431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149431/مشرف-کی-اے-ٹیم-کے-لئے-مسلم-لیگ-نواز-دروازے-کھل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org