0
Thursday 12 Nov 2009 12:12

پشاور: ایرانی قونصلیٹ کے ترجمان ابوالحسن جعفری فائرنگ سے جاں بحق

پشاور: ایرانی قونصلیٹ کے ترجمان ابوالحسن جعفری فائرنگ سے جاں بحق
 پشاور میں ایرانی قونصل خانے کے ترجمان ابوالحسن جعفری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پشاور میں قائم ایرانی قونصلیٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ابوالحسن جعفری دفتر جانے کے لئے اپنے گھر سے نکلے ہی تھے کہ سامنے سے دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ابوالحسن جعفری شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد مقامی لوگوں نے انہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ ابوالحسن جعفری ایرانی قونصلیٹ میں 22 سال سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، گورنر سرحد اویس احمد غنی اور وزیراعلیٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 14945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش