QR CodeQR Code

امریکی فوج غیر معینہ مدت تک افغانستان میں نہیں رہے گی،اوباما

12 Nov 2009 13:06

صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی افواج کو افغانستان میں ہمیشہ رکھنے کا پابند نہیں ہے اس لیے افغان حکومت اپنی کارکردگی اور انتظامی صلاحیت میں بہتری لانا ہو گی۔وہائٹ ہاؤس کے وار روم میں ہونے والے وار کونسل اجلاس میں صدر اوبامہ نے سلامتی امور پر اپنے سینئر


واشنگٹن:صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی افواج کو افغانستان میں ہمیشہ رکھنے کا پابند نہیں ہے اس لیے افغان حکومت اپنی کارکردگی اور انتظامی صلاحیت میں بہتری لانا ہو گی۔وہائٹ ہاؤس کے وار روم میں ہونے والے وار کونسل اجلاس میں صدر اوبامہ نے سلامتی امور پر اپنے سینئر مشیروں کے ساتھ افغانستان میں جنگی حکمت عملی کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا۔ انہوں کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی افواج کو غیر معینہ مدت تک روکنے کا پابند نہیں ہے اس لیے افغان حکومت پر واضح کر دینا چاہیے کہ وہ اپنی انتظامی صلاحیت کو جلد از جلد بہتر بنائے۔ دریں اثنا صدر اوبامہ نے وار کونسل اجلاس میں افغانستان میں مزید افواج بھجوانے کے حوالے سے کسی فیصلے کا اعلان نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 14953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14953/امریکی-فوج-غیر-معینہ-مدت-تک-افغانستان-میں-نہیں-رہے-گی-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org