0
Sunday 1 Apr 2012 19:27

کراچی میں تمام پارٹیوں کے جھنڈے اتارنے، بلاتفریق کارروائی کا حکم دیدیا

کراچی میں تمام پارٹیوں کے جھنڈے اتارنے، بلاتفریق کارروائی کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قیام امن کے لئے بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ، شہر سے وال چاکنگ اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارے جائیں گے، قیام امن کے لئے پولیس اور رینجرز کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایات جاری۔ وزیراعلٰی ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کے زیر صدارت امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ منظور وسان، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں ہونے والے گزشتہ چار روز کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر اعلٰی سندھ نے کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس اور رینجرز کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں بدامنی کا حل تلاش کر لیا گیا، سیاسی جماعتوں میں موجود جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں امن کے قیام کے لئے رینجرز، پولیس اور ایف سی کو بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو چوبیس گھنٹوں میں جھنڈے اتارنے کا حکم دیدیا گیا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں پہلے ہی بتا دیا تھا کراچی میں گڑبڑ ہو گی۔ 

ادھر وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہر تھانے ميں امن رضاکار فورس تعينات کي جائے گي جو مقامي پوليس کي معاونت کرے گي، ايک بيان ميں وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ جرائم پيشہ افراد کے خلاف آپريشن جاري رہے گا اور ہر تھانے ميں امن رضاکار فورس تعينات کي جائے گي، يہ فورس امن و امان کنٹرول کرنے ميں مقامي پوليس کي معاونت کرے گي، رحمان ملک کا کہنا ہے کہ انھوں نے ڈکيتي اور کرائم کي وارداتوں سے متاثرہ علاقوں ميں آئي جي سندھ اور ڈي جي رينجرز کو پيٹرولنگ بڑھانے کي ہدايت کر دي ہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سياسي قيادت سے بات چيت جاري ہے، سب کراچي ميں امن قائم کرنے پر متفق ہيں وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک اج تاجروں کے نمائندوں سے ملاقات کريں گے۔
خبر کا کوڈ : 149563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش