0
Sunday 1 Apr 2012 21:34

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو 9 برس مکمل

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو 9 برس مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو نو برس مکمل ہوگئے ہیں۔ انہیں 30 مارچ 2003ء کو کراچی سے گرفتار کرکے افغانستان اور بعد ازاں امریکہ منتقل کر دیا گیا تھا، نو برس قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو تین معصوم بچوں سمیت اغواء کر کے امریکی قید میں ڈال دیا گیا تھا، جبکہ امریکی عدالت نے عافیہ صدیقی کو 23 ستمبر 2010ء کو 86 برس قید کی سزاء سنائی تھی، جس کے بعد عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں۔ جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ان کی رہائی کے لئے سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے منعقد کرواتی رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 149568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش