0
Sunday 1 Apr 2012 22:22

عادت کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت پائوں یا پھر گلے پڑجاتی ہے، امتیاز صفدر وڑائچ

عادت کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت پائوں یا پھر گلے پڑجاتی ہے، امتیاز صفدر وڑائچ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کا المیہ ہے کہ یہ پائوں پڑ جاتی ہے یا پھر گلے پڑجاتی ہے۔ لاہور میں اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت معافی مانگتے وقت جنرل پرویز مشرف جبکہ میثاق جمہوریت پر دستخط کے وقت پیپلز پارٹی کی قیادت کے پائوں پڑ گئی تھی۔ لیکن اب وزیراعلٰی پنجاب بننے کے بعد شہباز شریف پیپلز پارٹی کے گلے پڑ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی باتوں کا صدر زرداری جواب نہیں دیں گے۔ 

امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے۔ رینٹل پاور منصوبوں پر عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو جلانے کے الزام میں قائم مقدمات کو صوبائی حکومت نے کس این آر او کے تحت واپس لے لیا تھا۔ تحریک انصاف کی مال روڈ پر ریلی کے خلاف مقدمے کے اندراج اور واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 149583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش