0
Thursday 12 Nov 2009 14:34
اوباما کی طرف سے تبدیلی کے نعرے سراب کے علاوہ کچھ نہیں،

اسرائیل کی طرف سے نئی جنگ کے آغاز کی صورت میں حزب اللہ حیفا کی بندرگاہ سے کہیں آگے تک کے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے گی

"یوم شہید" کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا خطاب
اسرائیل کی طرف سے نئی جنگ کے آغاز کی صورت میں حزب اللہ حیفا کی بندرگاہ سے کہیں آگے تک کے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے گی
حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اس نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کا آغاز کیا تو حزب اللہ اس مرتبہ حیفا کی بندرگاہ سے کہیں آگے تک کے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے گی۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وہ گذشتہ شب بیروت میں واقع سید الشھداء سنٹر میں "یوم شہید" کے مناسبت سے منعقدہ
ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یوم شہید، حزب اللہ لبنان کے سب سے پہلے شہادت طلبانہ مشن کو انجام دینے والے مجاہد شہید احمد قصیر کے روز شہادت کے دن منایا جاتا ہے۔ اس تقریب سے تقریر کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے لبنان کے خلاف اسرائیلی دھمکیاں، مشرق وسطی کا امن پروگرام، یمن میں جاری خانہ جنگی اور لبنان میں نئی کابینہ کی تشکیل جیسے
موضوعات پر روشنی ڈالی۔ حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری نے اسرائیل کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کو ایک "نفسیاتی جنگ" جانتے ہوئے کہا: "ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن اگر وہ ہمیں جنگ کے ذریعے آزمانا چاہتے ہیں تو جان لیں کہ ہم شہداء کے خون کی برکت سے جنگ کو اپنی کامیابی کی ایک سنہری فرصت میں تبدیل کر دیں گے"۔ سید حسن نصراللہ نے حزب
اللہ کی موجودہ صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "آج ہم زیادہ طاقتور، باتجربہ کار اور وسیع ہو چکے ہیں، ہم نے اپنی کمزوریوں کو دور کیا ہے اور اپنی خوبیوں کو بڑھایا ہے۔ میں آج شہداء کی روح کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اسرائیل جتنی بھی فوج لبنان میں داخل کرے گا ہم سب کو نابود کر دیں گے"۔ سید حسن نصراللہ نے امریکی صدر باراک
اوباما کے اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی نعروں کو محض ایک سراب قرار دیتے ہوئے کہا: "کچھ ماہ قبل جب باراک اوباما صدر بنے تو بہت سے لوگ امریکی پالیسیوں میں تبدیلی کے ناطے امیدوار ہو گئے لیکن جلد ہی یہ امیدیں سراب بن گئیں اور سب پر واضح ہو گیا کہ امریکی پالیسیاں صرف اور صرف اسرائیل کے مفادات کے گرد گھومتی ہیں"۔
خبر کا کوڈ : 14965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش