QR CodeQR Code

سائبیریا میں روس کا طیارہ گر کر تباہ، 30 مسافر ہلاک

2 Apr 2012 13:14

اسلام ٹائمز: روسی حکام کے مطابق ايک فرانسيسی ساختہ دو انجن والا جہاز اے آر ٹی 72 مغربی سائبيريا کے شہر Tyumen ميں گر کر تباہ ہو گيا، جبکہ 5 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ سائبیریا میں روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے عملے کے چار افراد سمیت 31 مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ 5 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق طیارہ پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 2 افراد زندہ بچ گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابھی مزید ارکان کی تلاش جاری ہے اور ابھی تک حتمی تعداد کا معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ حکام کے مطابق طیارے میں انتالیس مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔

  دیگر ذراءع کے مطابق روس کے علاقے سائبيريا ميں مسافر بردار جہاز گرنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی حکام کے مطابق ايک فرانسيسی ساختہ دو انجن والا جہاز اے آر ٹی 72 مغربی سائبيريا کے شہر Tyumen ميں گر کر تباہ ہو گيا، حادثے ميں 30 مسافر ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ جہاز ميں عملے کے 4 ارکان سميت بياليس افراد سوار تھے۔


خبر کا کوڈ: 149724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149724/سائبیریا-میں-روس-کا-طیارہ-گر-کر-تباہ-30-مسافر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org