QR CodeQR Code

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، رحمان ملک

2 Apr 2012 20:08

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، رحمان ملک شہر میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی، ذاتی دشمنی کو ٹارگٹ کلنگ قرار نہ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کسی مخصوص گروہ یا سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔ کراچی میں صدر زرداری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ صدر کو کراچی کی صورتحال پر انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ صدرزرداری نے خاص ہدایت کی ہے کہ بھتہ مافیا اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی میں نرمی نہ برتی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ لیاری میں حالات معمول پر آ رہے ہیں، پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ تین دن میں سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے کہا شہر میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی، ذاتی دشمنی کو ٹارگٹ کلنگ قرار نہ دیا جائے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں سکیورٹی بہتر ہو گی تو سب بہتر ہو جائے گا۔ نشریاتی اداروں کو خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیئے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کراچی میں اے این پی اور ایم کیو ایم میں کوئی لڑائی نہیں ہے، قیام امن کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 149851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149851/کراچی-میں-جرائم-پیشہ-عناصر-کے-خلاف-ا-پریشن-کیا-جا-رہا-ہے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org