QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی میں طالبان کا حملہ، 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

3 Apr 2012 00:06

اسلام ٹائمز: طالبان نے 14 اہلکاروں کو اغواء کر لیا تھا، جن میں سے 9 کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ پانچ اہلکار لاپتہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی میں طالبان کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 کو اغواء کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل بائیزئی میں افغان سرحدی چیک پوسٹ اولائی پر طالبان نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی جاری رہی، جس کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق طالبان نے 14 اہلکاروں کو اغواء کر لیا تھا، جن میں سے 9 کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ پانچ اہلکار لاپتہ ہیں، شہید ہونے والوں میں حضرت عمر، ساجد،شکور اور رحیم شامل ہیں، جبکہ نائیک الیاس، محمد صدیق، رفیق گل، وقاص اور اعجاز لاپتہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 149877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149877/مہمند-ایجنسی-میں-طالبان-کا-حملہ-4-سیکورٹی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org