QR CodeQR Code

اسامہ کا پاکستان ميں کسی سے براہ راست راست تعلق نہيں تھا، ليون پينيٹا

3 Apr 2012 00:28

اسلام ٹائمز:امريکی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات ہميشہ پيچيدہ رہے اور آئندہ بھي پيچيدہ رہيں گے، پاکستان سے تعلقات ميں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے مگر اب لگتا ہے کہ سرد مہری کے بعد ايک مرتبہ پھر تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ امريکي وزير دفاع ليون پينيٹا نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ سے ملنے والے بہت سے مواد کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ اسامہ بن لادن کا پاکستان ميں کسي سے براہ راست راست تعلق نہيں تھا۔ امريکي وزير دفاع ليون پنيٹا نے امريکي ٹي وي کو انٹرويو کے دوران کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کي ہلاکت سے دنيا محفوظ ہو گئي، اسامہ بن لادن امريکا اور ديگر ممالک پر حملوں کا خواہشمند تھا، تاہم اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے ديگر رہنماوں کي ہلاکت کے بعد اب القاعدہ کي جانب سے نائن اليون کي طرح کے کسي بڑے حملے کا امکان نہيں ہے۔ امريکي وزير دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات ہميشہ پيچيدہ رہے اور آئندہ بھي پيچيدہ رہيں گے، پاکستان سے تعلقات ميں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے مگر اب لگتا ہے کہ سرد مہري کے بعد ايک مرتبہ پھر تعلقات بہتري کي جانب گامزن ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات ضروري ہيں کيونکہ امريکا اس کي مدد سے اپنے دشمن تک رسائي حاصل کر سکتا ہے اور پاکستان ميں امن کے بغير افغانستان ميں امن ممکن نہيں ہے۔


خبر کا کوڈ: 149910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149910/اسامہ-کا-پاکستان-ميں-کسی-سے-براہ-راست-تعلق-نہيں-تھا-ليون-پينيٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org