QR CodeQR Code

مسے زئی میں اغواء اور گاڑی چھیننے کی وارداتیں معمول بن گیا

3 Apr 2012 02:55

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز ڈاکو شمس اللہ نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ فورسز نے کارروائی کی، اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو چھینی گئی کار چھوڑ کر قریبی باغ میں فرار ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ چمن شاہراہ پر قلعہ عبداللہ بازار سے مسے زئی تک کا درمیانی علاقہ بدامنی کا شکار ہے۔ یہاں اغواء برائے تاوان اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں معمول بن چکا ہے، گذشتہ روز ڈاکو شمس اللہ نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ فورسز نے کارروائی کی، اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو چھینی گئی کار چھوڑ کر قریبی باغ میں فرار ہو گئے۔ 

اس کے علاوہ ایک مال بردار ٹرک کوئٹہ سے چمن جا رہا تھا کہ لیویز کے روکنے پر ٹرک میں سوار افراد کی لیویز سے تکرار ہوئی، جس پر مشتعل افراد نے لیویز کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ لیویز کی فائرنگ سے ایک نوجوان طالب علم زخمی ہوا، اس پر مشتعل افراد نے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کرکے لیویز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔


خبر کا کوڈ: 149918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149918/مسے-زئی-میں-اغواء-اور-گاڑی-چھیننے-کی-وارداتیں-معمول-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org