0
Tuesday 3 Apr 2012 02:27

برازیل ہائیڈرو پاور پلانٹس سے توانائی کے حصول میں پاکستان کی مدد کریگا، برازیلی سفیر

برازیل ہائیڈرو پاور پلانٹس سے توانائی کے حصول میں پاکستان کی مدد کریگا، برازیلی سفیر

اسلام ٹائمز۔ برازیلی سفیر ایلفر یڈولیونی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تاجروں کیلئے پانچ سال کے کثیرالمعیاد ویزے فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جسکا پاکستانی حکومت نے مثبت جواب دیا ہے۔ پاکستان اور برازیل کی تجارت کا حجم 257 ملین ڈالر ہے جبکہ پاکستانی برآمدات میں دوسال کے دوران 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات 44 ملین ڈالر سے بڑھ کر 80 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ وہ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت ہی دو ممالک کو نزدیک لانے کا واحد ذریعہ ہے، پاکستان برازیل کا قریبی دوست ہے اور پاکستان کے ساتھ تاجروں کے وفود کے تبادلوں پر غور کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر برازیل کے سفارتخانے کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹرڈ کرکے برازیل برآمد کی جانیوالی اشیاء کی معلومات فراہم کریں، برازیلی حکومت انکی سفارشات پر غور کریگی۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر عفان عزیز نے کہا کہ 2010ء کے سیلاب کے بعد برازیل نے پاکستان کو 130 ملین ڈالر امداد فراہم کرکے برادر ملک ہونے کا ثبوت پیش کیا، تجارت کے فروغ کیلئے برازیلی حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ایلفر یڈولیونی نے پاکستان میں توانائی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برازیل میں87 فیصد گاڑیاں ایتھونول پر چلائی جا رہی ہیں جبکہ برازیل 73 فیصد توانائی ہائیڈل پاور پلانٹس سے حاصل کر رہا ہے، اگر پاکستان ہائیڈرو پاور پلانٹس سے توانائی حاصل کرنے کے اقدامات کرے تو برازیل مکمل مدد و معاون فراہم کریگا۔

خبر کا کوڈ : 149924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش