QR CodeQR Code

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، مزید 4 فلسطینی شہید

3 Apr 2012 02:40

اسلام ٹائمز: بے گناہ فلسطینیوں کو تنگ کرنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی کاٹنے کی وجہ سے تین معصوم فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم نے مزید چار معصوم فلسطینیوں کی جانیں لے لیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا، بے گناہ فلسطینیوں کو تنگ کرنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی کاٹنے کی وجہ سے تین معصوم فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے تین مختلف علاقوں میں تین کم عمر فلسطینیوں کی شہادت گھروں میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئی چونکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے بجلی کاٹنے کے باعث ان گھروں میں موم بتیاں جلائی گئیں تھیں جو آگ کا باعث بنیں۔


خبر کا کوڈ: 149925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/149925/اسرائیلی-فوج-کی-ظالمانہ-کارروائیاں-جاری-مزید-4-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org