0
Tuesday 3 Apr 2012 09:35

پاکستانی حکمران پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو شاید مکمل نہ کر سکیں، ساجد نقوی

پاکستانی حکمران پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو شاید مکمل نہ کر سکیں، ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی حکمران پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو شاید مکمل نہ کر سکیں۔ لاہور میں اسلام ٹائمز کے نمائندے سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کے پاک ایران گیس پائپ لائن پر حمایتی بیانات محض دکھاوا ہیں۔ ان حکمرانوں میں امریکہ کے سامنے کھڑا ہونے کا دم خم نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک مخصوص پروگرام کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ جہاں حکمرانوں کے پاس اختیارات نہیں، یہ صرف مہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعل سازی پر سب کام جاری ہیں۔ اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ کوئی ادارہ نظر نہیں آتا اور نہ ہی عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری لینے کو کوئی تیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز پاکستان میں نظر نہیں آتی۔ ملک دہشتگردوں کے حوالے ہے اور ان کا نیٹ ورک بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ 

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر ڈرامے کئے جا رہے ہیں۔ کبھی مولویوں کو اکٹھا کر کے شیعہ سنی اتحاد کی باتیں کروائی جاتی ہیں۔ تو کبھی خودکش حملوں کے خلاف فتوے مانگے جاتے ہیں، تاکہ لوگوں کی یقین دہانی کے لئے پراپیگنڈہ کیا جا سکے کہ ملک میں خراب حالات کے ذمہ دار فرقہ وارانہ اختلافات ہیں۔ حالانکہ دہشتگردی کے واقعات شیعہ سنی اختلافات سے نہیں پھیل رہے یہ عالمی سازش کا حصہ ہیں۔ دونوں مکاتب فکر کے پیروکار پرامن طور پر صدیوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں۔ کبھی کوئی مسئلہ اس بنیاد پر نہیں دیکھا گیا اور اگر ایسا ہوتا تو پاکستان کے گلی کوچوں میں لڑائیاں ہو رہی ہوتی، مگر ایسا ہرگز نہیں۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ کہ معاشی اور اقتصادی طور پر ملک تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بغیر سوچے سمجھے کیا گیا کہ عوام میں مزید مہنگائی کی سکت ہے بھی یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 149955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش